میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محرم الحرام میں کراچی کے بیشتر علاقے پانی سے محروم

محرم الحرام میں کراچی کے بیشتر علاقے پانی سے محروم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی بند ش سے علاقہ مکین پریشان ، واٹر بورڈ انتظامیہ کی غفلت کے نتیجے میں محرم الحرام کی چھٹیوں میں عوام پانی کو ترس گئی ، گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ و محمدی کالونی میں پانی کا خود ساختہ بحران محرم الحرام کے مقدس ماہ میں پانی کی بندش سے علاقہ مکین سخت مشکلات کا شکارہوگئے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن گلبرگ کے ایگزیکٹو انجینئر ارشد رشید اور انکے عملے کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کی بندش کے حوالیسے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن گلبرگ کے ایگزیکٹو انجینئر سمیت دیگر اعلی افسران کے علم میں پانی کی بندش کے حوالے سے معلومات ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں علاقہ مکینوں کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ٹاؤن چیئرمین کے علم میں یہ بات ہے لیکن ایسا لگتا ہے سب واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن گلبرگ کی اس مافیا کے سامنے بے بس ہیں زرائع کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن گلبرگ کا عملہ تمام زمہ داری ڈبلیو ٹی ایم پر ڈالتا ہے کہ پیچھے سے پانی کم ہے جبکہ ڈبلیو ٹی ایم کے ذمہ دار زرائع کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کو مقرر کردہ حصے کا پانی روانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جاتا ہے صرف گلبرگ ٹاؤن میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے زمہ داران کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے علاقوں میں پانی نہیں پہنچتا ہے علاقہ مکینوں کیمطابق ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو چاہیے کہ پانی کے اس خودساختہ بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرئے تاکہ عزیز آباد و ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں