میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارتھ ناظم آباد، فوڈ اتھارٹی نے مشہور کڑاہی ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا

نارتھ ناظم آباد، فوڈ اتھارٹی نے مشہور کڑاہی ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں مشہور باربی کیو اورکڑاہی ریسٹورنٹ پر شہریوں کو مضر صحت خوراک کھلایا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ کر کے سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اور زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا، اتھارٹی کی ضلع وسطی کی ٹیم نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں گل شنواری ریسٹورنٹ میں کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔اتھارٹی کے چھاپے کے دوران ریسٹورنٹ میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال پائی گئی، گندا پانی کھڑا تھا، اور نکاسی آب کا کوئی انتطام موجود نہیں تھا۔بار بی کیو اور کڑاہی کے گوشت کی تیاری میں بھی ناقص اور مضر صحت خام مال استعمال کیا جا رہا تھا، لائن کے پانی والی جگہ اور کیمکل ڈرم میں کیڑے مکوڑے بھی موجود تھے۔ حکام نے انکشاف کیا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی سے پہلے 3 وارننگ نوٹس بھی جاری کیے تھے۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق گل شنواری والے ریسٹورنٹ کا لائسنس بھی ختم ہو چکا تھا، حکام نے بتایاکہ ریسٹورنٹ کو سیل کر کے ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں