میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی طالبہ  نے حادثات سے بچاؤ میں مدد دینے والا منفرد چشمہ تیار کر لیا

پاکستانی طالبہ نے حادثات سے بچاؤ میں مدد دینے والا منفرد چشمہ تیار کر لیا

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ نے ایسا چشمہ بنایا ہے جو ڈرائیوروں کو سونے پر انتباہ جاری کریگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارنامہ تیرہ سالہ طالبہ بسمہ سولنگی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے۔ ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے بنائے گئے مفید چشمے سے متعلق بسمہ کی اس کاوش سے متاثر ہو کر انھیں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے مدعو کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ناسا کی دعوت پر بسمہ سولنگی اور دیگر طالبات کراچی ایئر پورٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہوئیں۔ تیرہ سالہ بسمہ سولنگی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے گاؤں فدا حسین ڈیرو سے ہے، بسمہ کو شاندار کارنامہ انجام دینے پر ناسا کی جانب سے امریکا مدعو کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں