میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے گئے

کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے گئے

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسپیڈ منی کے الزامات کا سامنا کرنے والے کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو مطلوب کسٹمز افسران کو بیرون ملک فرار سے روکنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیئے گئے ہیں۔ کسٹمز کلکٹرز ثاقف سعید، عثمان باجوہ،عامر تھہیم کا نام ایف آئی اے اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے جبکہ گرفتار کسٹم افسر یاور عباس اور طارق محمود کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چھالیہ کے اسمگلر عمران نورانی کا نام بھی ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ امیگریشن کو مطلوب کسٹمز افسران کی فہرست ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بھیجی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹم کے گرفتار اور مطلوب افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد مذکورہ نام پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (پی آئی این ایل) میں بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کسی بھی شہری کی بیرون ملک روانگی کو روکنے کے لیے پی آئی این ایل میں نام ایک ماہ تک شامل رکھا جاسکتا ہے جبکہ اس مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں