میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورکشاپ میں کھڑی گاڑیوں ،مشینری کے پارٹس چوری ہونے کاانکشاف

ورکشاپ میں کھڑی گاڑیوں ،مشینری کے پارٹس چوری ہونے کاانکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی کے مختلف ٹاونز کے ورکشاپ میں کھڑی کروڑوں روپے کی مشینری کے پارٹس چوری ہونے انکشاف، چیئرمین ٹاون میونسپل کمشنرز گاڑیوں/مشینری کے قیمتی پارٹس چوری ہونے سے لاعلم،رین ایمرجنسی کی صورت میں ٹاون میونسپل کی امدادی کارروائی پر سوالات اٹھنے لگے،چیئرمین ٹاون میونسپل کمشنرز تاحال فوٹو کھچوانے اور مبارکبادیں وصول کرنے میں پورے تفصیل کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی کے مختلف ٹاون میونسپلز کارپوریشن کے آفسز اور ورکشاپس میں کھڑی قیمتی مشینری اور گاڑیوں کے پارٹس چوری ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹاون میونسپل آفس کے پاس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر امدادی کارروائی کرنے کے لیے بھی مشینری دستیاب نہیں ہے ٹاون میونسپل کارپوریشن ملیر ٹاون کی ورکشاپ واقع داود چورنگی میں کھڑی کروڑوں روپے کی مشینری اور گاڑیوں کے پارٹس چوری کرلیے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ کروڑوں روپے کی مشینری اور گاڑیوں کے پارٹس چوری ہونے سے متعلق چئیرمین ملیر ٹاون کا کہنا ہے کہ میرے پاس کوئی بھی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی مجھے مشینری کا کوئی علم ہے واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے امسال مون سون کے سیزن میں کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اور برساتی نالوں کے بھرجانے اور اوور فلو ہونے کا بھی خطرہ ہے جس سے شہری اور دیہی آبادی کے شدید متاثرہونے کا امکان ہے کروڑوں روپے کی قیمتی گاڑیوں کے ناکارہ ہونے اور مختلف مشینری کے قیمتی پارٹس چوری ہوجانے کے باعث رین ایمرجنسی کی صورت میں ٹاون میونسپل کارپوریشن کی امدادی کارروائیاں شدید متاثر ہونگی اور فوری ریلیف شہریوں کو نہیں مل سکے گا نومنتخب چئیرمین ٹاون میونسپل کمشنرز تاحال صرف مبارکبادیں وصول کرنے اور فوٹو کھچوانے کی حد تک محدود ہیں اور کوئی بھی عملی کام شروع نہیں کیا ہے اس حوالے سے نمائندہ روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے چیئرمین ٹاون میونسپل کارپوریشن ملیر ٹاون جان محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ ہماری ورکشاپ داود چورنگی پر موجود ہے اور اس میں ٹاون میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں و دیگر مشینری کھڑی ہے لیکن مشیری اور گاڑیوں کے قیمتی پارٹس چوری ہوگئے ہیں اس بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی ورکشاپ کا میں نے وزٹ کیا ہے پیر والے دن انشااللہ میں خود جاکر ورکشاپ کا وزٹ کروں گا اور ورکشاپ میں کھڑی مشینری کا بھی جائزہ لوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں