میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجی آپس میں لڑپڑے فائرنگ' 2 ہلاک3 زخمی

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجی آپس میں لڑپڑے فائرنگ' 2 ہلاک3 زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی اڈے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں بھارتی فوج کے کیمپ کے اندر ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم شبہ ہے کہ فائرنگ کا واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے یا حادثاتی طور پر رونما ہوا۔ ابھی حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور فی الحال اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی کیمپ کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اْس وقت پیش آیا جب ہندوستانی فوجیوں کو آر او پی (روڈ اوپننگ پارٹی) کی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جا رہا تھا۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوجیوں کے درمیان ڈیوٹی کی تعیناتی پر جھگڑا ہوا اور معاملہ فائرنگ تک جا پہنچا۔ فوجی کیمپ میں چار سے زائد ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں