میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے ، وزیرخارجہ

دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے ، وزیرخارجہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے،بھارت کا کشمیر پر رویہ یہی رہا تو مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں ؟، پاکستان عنقریب افغان قیادت کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے ، پاکستان کا کردار مصالحانہ نوعیت کا ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے بنیادی ذمہ داری افغانوں کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے ،اگر بھارت کا رویہ یہی رہتا ہے جو کشمیر پر ہے تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان عنقریب افغان قیادت کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ ہم مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھا سکیں، پاکستان کا کردار مصالحانہ نوعیت کا ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے بنیادی ذمہ داری افغانوں کی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کل متوقع ہے، ازبکستان کے صدر نے connectivity کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کو مدعو کیا ہے، ازبکستان کے ساتھ تین اہم نوعیت کے معاہدے ہونے جا رہے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں ایک لیگل فریم ورک میسر آ جائے گا اور وہ سہولتیں جو پہلے میسر نہیں تھیں وہ دستیاب ہوں گی، ان معاہدوں سے پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مستحکم اور وسعت پذیر ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں