میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، بجلی کا نظام درہم برہم

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، بجلی کا نظام درہم برہم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو تیز بارش ہوئی جس کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ساتھ ہی 800 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، گلشن حدید، بھینس کالونی، پورٹ قاسم، گرومندر، تین ہٹی، جہانگیرروڈ، ڈالمیا، گلشن اقبال ، پرانی سبزی منڈی، کارساز، کے ڈی اے اسکیم 1، محمد علی سوسائٹی، بہادرآباد، طارق روڈ پر تیز بارش ہوئی جس کے باعث جل تھل ایک ہوگیا۔ بارش کے سبب مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا نتیجے میں کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوا گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ایک طرف بارش ہوئی تو دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی شہر کا بڑا حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگیا۔ گلشن اقبال، لیاقت آباد، احسن آباد، ناظم آباد، ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، محمود آباد، منظور کالونی، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔اطلاعات کے مطابق مختلف مقامات پر پی ایم ٹیز دھماکے سے پھٹ گئیں، بجلی کے تار ٹوٹ گئے۔ شہر کے 70 فیصد مضافاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ کلفٹن ڈیفنس کے علاقے بھی تاریکی میں ڈوب گئے۔شہر بھر میں بجلی کی بندش کے بعد کے الیکٹرک ایک بار پھر بارشوں کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آئی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں