سابق صدرپاکستان ممنون حسین کراچی میں سپرد خاک
شیئر کریں
سابق صدر پاکستان ممنون حسین کو شہر قائد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سابق صدر ممنون حسین کی نماز جنازہ سلطان مسجد میں ادا کی گئی، جس میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میںعوام نے شرکت کی۔مفتی تقی عثمانی نے ممنون حسین کی نماز جنازہ کی امامت کی، جبکہ اْن کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی۔یاد رہے کہ کینسر سے نبردآزما ممنون حسین ایک روز قبل کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، جس کی تصدیق اْن کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے کی تھی۔وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علوی، چیف آف آرمی اسٹاف، قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، بلاول بھٹو، آصف زرداری سمیت دیگر شخصیات نے اْن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا کی تھی۔