میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کی علاقائی فالٹ کے بہانے بدترین لوڈشیڈنگ جاری

کے الیکٹرک کی علاقائی فالٹ کے بہانے بدترین لوڈشیڈنگ جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کے الیکٹرک کی علاقائی فالٹ کے بہانے کراچی میں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی ،کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، نارتھ کراچی، نیوکراچی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا شدید متاثر ہوئے ۔ مستثنیٰ علاقوں میں کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ رہی ، شدید گرمی اور حبس میں شہری بے حال ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ شہر میں موسم بہتر ہونے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ کم ہونے اور مطلوبہ مقدار میں گیس ملنے کے باجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا۔ جبکہ شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رہی ،لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر،کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نارتھ کراچی، لیاری، کیماڑی، گلشن معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، میٹھا در، کھارادر، بلدیہ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹائون اور اورنگی ٹائون میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری جانب پی ایس او ایس ایس جی سی کے مطابق کے الیکٹرک کو مطلوبہ مقدار سے زیادہ گیس اور تیل فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سی این جی سیکٹر اور صنعتوں کو گیس بند کر کے کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کردی گئی۔ کے الیکٹرک کے بن قاسم کے 2 یونٹ بند ہیں جب کہ باقی یونٹس بھی کم پیداوار دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں