میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی حکومت چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے ، فردوس عاشق

پی ٹی آئی حکومت چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے ، فردوس عاشق

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سینہ زوری اب نہیں چلے گی اورلوٹا مال واپس کرنا پڑے گا جبکہ پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جوچوروں کوگھرتک پہنچارہی ہے ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے ، چوری کا کھرا برطانیا جا رہا ہے ، ابھی اورملکوں میں بھی جائے گا اورانکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے ، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی اور لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا کیونکہ یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان صاحب! شہبازشریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا۔ دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا جبکہ 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں