نان فائلرز کے بجلی، گیس کنکشن بھی کاٹ دیے جائینگے، بیرون ملک سفرپرپابندی
شیئر کریں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی نے نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کر لی ہے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے بتایا کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کیخلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کاروائی ہوگی۔حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلباء اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو استثنی ہوگا۔نان فائلرز کی موبائل سمز، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیئے جائیں گے ۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ نان فائلرز کے بیرون سفر پر پابندی کا مطلب ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام آنا ہی سمجھا جائے ۔چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایاکہ نان فائلرزپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے ۔ان کی موبائل سمز اور بزنس بھی بند کیا جا سکتا ہے ۔پانچ لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ بیس لاکھ سے زیادہ آمدن والے لوگ ہیں۔ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں۔صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنے کیلئے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔