میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروسیس، پیکنگ آٹے ،دال، چاول ،چینی پر18فیصدٹیکس

پروسیس، پیکنگ آٹے ،دال، چاول ،چینی پر18فیصدٹیکس

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی۔ اگلے ماہ سے پروسیس شدہ اور پیک آٹے ، دال ، چاول، چینی اور مصالحوں پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے مشروط تجویز پیش کی ہے کہ اگر حکومت اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس چھوڑ دے تو کمپنیوں کو بھی اپنی قیمت اٹھارہ فیصد کم کرنا ہوگی۔ اجلاس میں پروفیشنلز پر انکم ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔ اس موقع پر انکم ٹیکس قانون میں تبدیلیوں اور مقامی طور پر تیار بچوں کے دودھ پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں انکم ٹیکس قانون میں تبدیلیوں پر غور کیا گیا۔ وکلا کے نمائندے حسن مانڈووی والا نے کہا کہ فنانس بل میں وکلا اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پر پینتالیس فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور وکلا کو کمپنی کی طرز ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔ رکن کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف پرسنز کمپنی نہیں ہوتی۔چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ہم نے ایسوسی ایشن آف پرسنز کا ٹیکس بڑھایا ہے ۔پروفیشنلز کا ٹیکس 45 فیصد کیا گیا ہے ۔ممبر انکم ٹیکس ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس پر عملدرآمد پچھلے پروگرام کی شرط تھی،آئی ایم ایف نے اب ہم سے اس شرط پر زبردستی عملدرآمد کروایا ہے ،سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انکم ٹیکس سب کا بڑھایا گیا ہے آپ بھی برداشت کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں