میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
68لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی متوقع

68لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی متوقع

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک بھر میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی کا اندازہ ظاہر کیا جار ہا ہے ۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق عید قربان پر تقریباً 33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائے ذبح ہونے کا اندازا ہے ۔ پی ٹی اے کے مطابق ایک لاکھ 65ہزار بھینسیں اور 99ہزار اونٹ بھی عید قرباں پر ذبح ہونے کا اندازہ ہے ۔پی ٹی اے کے مطابق ملک میں 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑوں کے بھی قربان ہونے کا تخمینہ ہے ۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ گائے کی کھال 1500 اور بکرے کی کھال 425 روپے تک فروخت ہوگی۔ گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے ، جبکہ بکرے کی کھالیں 1 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔تخمینہ لگایاگیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں 6 ارب روپے کی ہونگی۔ کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی۔چمڑا ویلیو ایڈ ہو کرجیکٹ، جوتا یا کچھ اور بناکر بیچیں تو مالیت 35 ارب روپے تک پہنچے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں