میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرٹس کونسل کے باہر جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی کارکنوں میں تصادم

آرٹس کونسل کے باہر جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی کارکنوں میں تصادم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

میئر کراچی کا نتیجہ آنے کے بعد آرٹس کونسل کراچی کے باہر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا، دونوں جانب سے پتھراؤ کیا گیا، پولیس اور رینجرز نے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں میئر کے انتخاب کا اجلاس ہورہا تھا، اجلاس کے دوران بھی آرٹس کونسل کے باہر صورتحال انتہائی کشیدہ رہی، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے رہے اور ان کے درمیان کئی بار تلخ کلامی ہوئی جسے پولیس نے کنٹرول تاہم جیسے جیسے نتائج سامنے آتے گئے جھگڑا بڑھ گیا بعدازاں نتائج آنے پر یہ تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے جھگڑا روکنے کی بھرپور کوشش کی، پتھراؤ پر پولیس اور رینجرز نے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں