مئیر کراچی الیکشن ،جماعت اسلامی کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آج(جمعہ)16جون کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور میئر الیکشن میں اس نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شفاف قومی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔