
لیاقت آباد سپرمارکیٹ مخدوش قرار، سیل کردیا گیا سامان سے بھرے گوداموں کے مالکان پریشان
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بڑا اقدام۔ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کو مخدوش قرار دے کر سیل کردیا۔ اقدام سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔سپر مارکیٹ کی سینکڑوں دکانیں بھی سیل ہوگئیں۔سپر مارکیٹ کی اوپری منزلوں پر کئی گودام اور دکانیں ہیں۔سپر مارکیٹ کیگراونڈ فلور پر قائم سبزی و گوشت مارکیٹ بھی سیل کردی گئی جس کے باعث سامان سے بھرے گوداموں کے مالکان اور دکاندار پریشان ہیں۔ایس بی سی اے کے عملے نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کارروائی کی