میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کیلئے 36 کروڑ روپے میں میئر کراچی مہنگا سودا نہیں، شیخ رشید

پیپلزپارٹی کیلئے 36 کروڑ روپے میں میئر کراچی مہنگا سودا نہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلئے 36 کروڑ روپے میں میئر کراچی مہنگا سودا نہیں۔شیخ رشید نے ٹویٹ کیا کہ 36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں ہے، میں نے ہفتہ پہلیہی کہہ دیا تھا کہ دوبئی میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم کو کسی صورت میئر نہیں بننے دیاجائے گا، حافظ نعیم کو خرید و فروخت کی سیاست میں تو شکست ہوئی ہے عوام میں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ضمیر فروشوں اور منتخب نمائندوں کو خریدنے والوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے، مجھے امید ہے کہ جماعت اسلامی حسب معمول عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ضمیر کے سوداگروں کے ساتھ نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں