متحدہ عرب امارات نے بھارت سے گندم کی برآمد روک دی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جون ۲۰۲۲
شیئر کریں
متحدہ عرب امارات نے بھارت سے گندم اور آٹے کی برآمد کو چار ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے 2022 کی کابینہ کی قرارداد نمبر 72 جاری کی ہے جس کا اطلاق گندم کی تمام اقسام اورگندم کے آٹے پر ہوتا ہے ۔یہ فیصلہ بین الاقوامی پیش رفت کے پیش نظر کیا گیا ہے جس نے تجارتی بہاؤ کو متاثر کیا ہے ۔