ولی خان بابر کا اصل قاتل تو لندن بیٹھا ہے ، فواد چوہدری
ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ ولی خان بابر کا اصل قاتل تو لندن بیٹھا ہے ، آلہ کار کی گرفتاری نے یاد کرایا کہ کراچی پر کیسا مافیا راج کرتا تھا۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگرچہ ولی خان بابر کا اصل قاتل تو لندن بیٹھا ہے تاہم آلہ کار کی گرفتاری نے یاد کرایا کہ کراچی پر کیسا مافیا راج کرتا تھا، آج کا کراچی اس جبر کے شکار کراچی کے مقابلے میں جنت ہے ، کراچی نے بہت لہو دیکھا ہے برطانیہ کو پاکستان کے مجرم حوالے کرنے چاہئیں تا کہ اصل شیطان انجام کو پہنچیں۔