میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں کورونا کا وار تیزی سے جاری

سندھ میں کورونا کا وار تیزی سے جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں، صوبے میں مہلک وائرس سے مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1776 نئے کیسز سامنے آئے۔صوبے میں اب تک 307412 ٹیسٹ کییگئے،جس میں 55581 کیسز سامنے آئے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی۔مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے اعداد وشمار شیئر کیے، جس کے مطابق اس وقت صوبے میں کرونا سے متاثرہ 26 ہزار 705 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 24 ہزار 789 گھروں پر، 90 آئیسولیشن سینٹرز، 1826 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 627 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے کرونا کے87 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 2417 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک 28 ہزار سے زائد مریض اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنا کر ہی اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں