میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک نے صارفین پربجلی بم گرانے کی تیاریاں کر لیں

کے الیکٹرک نے صارفین پربجلی بم گرانے کی تیاریاں کر لیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کے الیکٹرک نے اپنے صارفین پر دو ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے ماہانہ اور سہ ماہی ٹیرف میں ردوبدل کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں جنوری 2020 کے لیے65پیسے، فروری کے لیے97پیسے فی یونٹ اور مارچ کے لیے 48پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو دے رکھی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 2ارب 26کروڑ روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔صارفین کو اپریل کے لیے 62پیسے جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2019 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11پیسے کمی کا ریلیف کا لالی پاپ بھی دیا جائے گا۔ نیپرا 23جون کو درخواست پر سماعت کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں