میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں آج سورج آگ برسائے گا

کراچی میں آج سورج آگ برسائے گا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہرقائد میں آج سورج آگ برسائے گا، پارہ 40ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں موسم شدید گرم رہے گا، گرمی کی لہربحیرہ عرب میں ہوا کے کم دبا کے سبب پیدا ہوگی، البتہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ تک درجہ حرارت دوبارہ معمول پر آجائے گا، ہوائیں 10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب74فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ دودنوں میں ہوائیں کم چلنے کا امکان ۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں شہرقائد میں ہلکی بارش اور بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔شہر میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں