
مودی پر نیا وار،چین نے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دے دیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ مئی ۲۰۲۵
شیئر کریں
اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دے دیا، چینی نام دینا چین کا اندرونی معاملہ ہے
یہ علاقہ تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے ،چینی وزارتِ خارجہ
چین نے بھارت کے زیرِ قبضہ اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دیتے ہوئے اسے اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ علاقہ تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے ، اور ان مقامات کو چینی نام دینا چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔بیجنگ سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خطے میں تاریخی و ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے ۔