میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان سے شکست کا غصہ، بھارتی سیاح کا ترکی اور آزربائیجان کا بائیکاٹ

پاکستان سے شکست کا غصہ، بھارتی سیاح کا ترکی اور آزربائیجان کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

ایک ہفتے میں ترکی اور آذربائیجان کے لیے بکنگ میں 60 فیصد کمی آگئی
دونوں ممالک کے سیاحتی دوروں کی منسوخیوں میں 250 فیصد اضافہ

بھارت میں ترکی اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حالیہ کشیدگی کے دوران حمایت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔بھارتی شہریوں نے ان دونوں ممالک کے سیاحتی دورے منسوخ کرنے شروع کر دیے ہیں۔بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ بھارتی بکنگ کمپنی MakeMyTrip  کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ترکی اور آذربائیجان کے لیے بکنگ میں 60فیصد کمی آئی ہے ، جبکہ منسوخیوں میں 250 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔EaseMyTrip کے سی ای او رکانت پٹی نے بتایا کہ ان کی ویب سائٹ پر ترکی کے لیے 22فیصد اور آذربائیجان کے لیے 30فیصد بکنگز منسوخ ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مسافر اب جورجیا، سربیا، یونان، تھائی لینڈ اور ویتنام جیسے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں