میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی بجٹ 2جون کو پیش کیے جانے کا امکان

وفاقی بجٹ 2جون کو پیش کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

نیا بجٹ 290روپے فی ڈالر کے مطابق بنانے کا تخمینہ، آئی ایم ایف سے تکنیکی مذاکرات جاری
اقتصادی ترقی 3.6فیصد اور افراطِ زر 7.7فیصد تک رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے ، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔پالیسی سطح کی بات چیت 19مئی سے شروع ہو کر 23 مئی تک جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے ، قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول ضروری ہے ۔آئی ایم ایف کی پیشگوئی ہے کہ اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور افراطِ زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ، ایف بی آر کی وصولیوں کے ساتھ زرعی آمدنی پر ٹیکس اہم کردار ادا کرے گا۔اگلے سال اخراجات 260 کھرب 570 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالیاتی خسارہ 5.6 فیصد سے کم کر کے 5.1 فیصد تک لانا ہوگا جبکہ حکومت کو 20 کھرب 100 ارب روپے کا بنیادی سرپلس برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔قرض کا جی ڈی پی تناسب 77.6 فیصد سے کم ہو کر 75.6 فیصد پر لانے کا ہدف ہے ۔وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کو ماحولیاتی ٹیگنگ فارم سی 3 جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ وفاقی بجٹ میں سبسڈیز کی ماحولیاتی درجہ بندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔پی ایس ڈی پی کے بعد سبسڈیز اور گرانٹس کو بھی ماحولیاتی اخراجات سے منسلک کیا جائے گا۔دوسری جانب، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنانے کا تخمینہ لگایا ہے ۔ذرائع کے مطابق ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے جبکہ رواں مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنایا گیا تھا۔بجٹ میں لگ بھگ 8.5 ٹریلین قرضوں پر سود ادائیگیوں کے لیے تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ بجٹ کے لیے ڈالر ریٹ میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔آئندہ مالی سال ڈیٹ سروسنگ کا حجم کم، امپورٹ بل اور مہنگائی کنٹرول میں رہ سکے گی۔ کرنسی مستحکم اور پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث رواں مالی سال ڈیٹ سروسنگ کم ہوگی۔رواں مالی سال ڈیٹ سروسنگ پر تقریباً 1.4 ٹریلین روپے سے زائد بچ سکیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں