سندھ بلڈنگ، بیٹرطارق عزیز تحقیقاتی اداروں کا نام استعمال کرنے لگا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیرقانونی تعمیرات مافیا کی سرپرستی کرنے والے سسٹم کے مہرے بیٹر طارق عزیز کے حیران کن دعوے سامنے آئے ہیں ، ذرائع کے مطابق موصوف نے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی سے تعلقات کے بعد اب یہ دعویٰ کررکھا ہے کہ انہیں تحقیقاتی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے ، موصوف اپنے حلقہ احباب میںشامل غیر قانونی تعمیرات کرنے والی مافیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان سے ہونے والی ڈیل کے بعد غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرے گا کیونکہ روک تھام پر مامور اداروں کے مخصوص افسران کو حصہ پہنچتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ناظم آباد نمبر 3 پلاٹ نمبر F8/17 ،E6، G10/27 ، B4/16پر غیر قانونی تعمیرات شروع کروادی گئی ہے ۔