میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزارت سائنس ، تیکنیکی مشیر اشفاق میمن محکمہ جاتی امور میں ناکام

وزارت سائنس ، تیکنیکی مشیر اشفاق میمن محکمہ جاتی امور میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / منور علی پیرزادہ ) وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے تیکنیکی ونگ اپنی محکمہ جاتی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ، ٹیکنیکل ونگ میںگریڈ 20 کے ایڈوائزر انجینئر اشفاق احمد میمن عوامی اور سرکاری مفادات کا تحفظ کرنے میںغفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں ، ذمہ دار ذرائع کے مطابق اشیاء کے معیارات کی بہتری ، تیکنیکی صنعتوں اور ان کی اشیاء کو پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اور پاکستان کونسل آف سائنٹی فیک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے دائرہ اختیار میں شامل کروانا جوائنٹ ٹیکنالوجیکل ایڈوائزر اشفاق احمد کی ذمہ داری بنتی ہے تاکہ پہلے سے شامل اشیاء کے معیارات میں بہتری لائی جاسکے اور نئی اشیاء کااضافہ ہو ، اسی طرح تیکنیکی صنعتوں کو دائرے کا ر میں شامل کرکے حکومتی محصولات میں اضافہ کیا جائے ، محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق موصوف اپنی ذمہ داریوں ادا کرنے میں مکمل طور پر غافل ہیں ، پی ایس کیو سی اے اور پی سی ایس آئی آر کے ٹیکنیکل معاملات میں کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں ہوسکی ، مارکنگ فیس طے کرنا ہو یاپھر تیکنیکی معاونت فراہم کرنا ٹیکنیکل ونگ کے جوائنٹ ٹیکنالوجیکل ایڈوائزر اپنی کار کردگی پیش نہیں کرسکے ، یہی وجہ ہے کہ ایک جانب سرکاری خزانہ اربوں روپے کی محصولات سے محروم ہورہا ہے تو دوسری جانب نجی اداروں پر واجب الادہ اربوں روپے کی وصولی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں