عہدے سے ہٹانے پر ڈاکٹر اقبال جاگیرانی آپے سے باہر
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے ہٹانے پر ڈاکٹر اقبال جاگیرانی آپے سے باہر، شاہ بھٹائی ہسپتال کے ایم ایس کی آفیس پر دہاوا بول دیا، نئے ایم ایس ڈاکٹر دلیپ سمیت دیگر پر حملے کی کوشش، توڑ پھوڑ، آج کوہسار ہسپتال میں کام بند کرنے کا اعلان، اقبال جاگیرانی کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، ایڈمنسٹریٹر آصف بھٹی، تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے ہٹانے پر سابقہ ایم ایس آپے سے باہر ہوگیا، شاہ بھٹائی ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر آصف بھٹی کے مطابق 12 مئی کو محکمہ صحت نے ایم ایس اقبال جاگیرانی کا تبادلہ کرکے ڈاکٹر دلیپ کمار کو ایم ایس مقرر کیا جس نے 13 مئی کو چارج لیا، کل سابقہ ایڈمنسٹریٹر نے چار افراد کے ساتھ ایم ایس آفیس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر دلیپ پر حملہ کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور تحریری طور اعلی افسران کو آگاھ کر دیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر آصف بھٹی نے روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مطابق آج ہسپتال میں کام بند رہے گا اور اقبال جاگیرانی کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہی گا، ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ہاتھاپائی کے باعث کئے گھنٹے کشیدہ صورتحال رہی اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔