میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل لیونگ آئیکون غیرقانونی ہونے پربکنگ کرانے والے پریشان

نیشنل لیونگ آئیکون غیرقانونی ہونے پربکنگ کرانے والے پریشان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :آصف سعود)لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ ، نیشنل لیونگ آئیکون کے غیرقانونی ہونے کے انکشاف کے بعد بکنگ کرانے والے پریشان، لوگوں کا سرمایہ دا ئوپر لگ گیا، متعلقہ اداروں کی پراسرار خاموشی، منصوبے پر کام جاری، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ متنازع بن گیا ہے، نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے لطیف آباد نمبر 7 ایئرپورٹ روڈ پر الرحیم ریسٹورنٹ کے ساتھ بلاک ڈی کے پلاٹ نمبر 163 پر نیشنل لیونگ آئیکون نامی گرانڈ پلس 8 منزلہ رہائشی و تجارتی منصوبے کا آغاز کرکے بکنگ کی گئی تھی، مذکورہ منصوبے کی زمین کو کمرشل میں جعلسازی کے ذریعے تبدیل کیا گیا جبکہ بلدیہ اعلی حیدرآباد کے شعبہ لینڈ کی موجودہ اور سابقہ ڈائریکٹر نے پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے سے انکار کیا تھا، ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلی کے اعلی افسر نے 2 کروڑ کے لگ بھگ رقم لیکر جعلسازی کے ذریعے پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کروایا جبکہ ادارہ ترقیات حیدرآباد کا شعبہ ماسٹر پلان نے بھی این او سی جاری ہونے کی تردید کی ہے، بلدیہ اعلی اور ادارہ ترقیات کے تصدیق کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے مذکورہ منصوبے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی اور نہ ہی غیرقانونی طور پر این او سی جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکی ہے، مذکورہ منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے پراسرار خاموشی اختیار کر لی ہے جس کے باعث بکنگ کرانے والے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں