فردوس شمیم نقوی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
شیئر کریں
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو پیش کیا۔تفتشی افسر نے بتایا کہ فردوس شمیم نے لوگوں کو اشتعال دلایا اور اکسایا۔ رہنماؤں کے ایما پر سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ فردوس شمیم نقوی سے تفتیش کرنی ہے لہذا استدعا ہے کہ ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور تفتیشی افسر کو ا?ئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔