میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی محاذآرائی نے اسٹاک مارکیٹ کوبریک لگادیے، حجم تشویشناک حدتک کم

سیاسی محاذآرائی نے اسٹاک مارکیٹ کوبریک لگادیے، حجم تشویشناک حدتک کم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک میں جاری سیاسی محاز آرائی نے اسٹاک مارکیٹ کو بریک لگادیے ہیں اور مارکیٹ میں کاروباری حجم تشویش ناک حد تک کم ہوگیا ہے۔ اسٹاک بروکرز کا دعوی ہے کہ سیاسی استحکام تک مارکیٹ میں بہتری ممکن نہیں ہے سیاسی عدم استحکام نے ملک کے معاشی انڈیکٹرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ جو بیالیس ہزار پوانٹس سے اوپر جا پہنچی تھی وہ دوبارہ اکتالیس ہزار پوانٹس پر آگئی ہے اسٹاک بروکرز صورتحال کو تشویش ناک قرار دے رہے ہیں اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار بھی صورتحال سے پریشان ہیں۔ ان کے نزدیک سیاسی صورتحال نے کاروباری حجم کو تشویش ناک حد تک کم کردیا ہے اور سرمایہ کار مارکیٹ سے سائید لائن ہیں۔ ملک میں جاری ابتر سیاسی صورتحال نے اسٹا ک مارکیٹ کے کاروباری حجم کودس کروڑ شیئرز تک محدود کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں