میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدلیہ میں ایک گروہ فیصلے نہیں سیاست کر رہا ہے، خواجہ آصف کا الزام

عدلیہ میں ایک گروہ فیصلے نہیں سیاست کر رہا ہے، خواجہ آصف کا الزام

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دے کر ملک میں فتنے کو ہوا دی جا رہی ہے، ایک شخص کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، ضرورت ہے کہ آج ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ میں ایک گروہ ہے وہ فیصلے نہیں سیاست کر رہا ہے، عدلیہ کی روایات اور حدود کی پامالی ہو رہی ہے، چار تین کا فیصلہ آیا ہوا ہے اور اس کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ایک فرد واحد اپنے فیصلے مسلط کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ریلیف دے کر ایک فتنے کو ہوا دی گئی، آپ ایک ملزم کو کہیں وش یو گڈ لک، آپ کس قسم کے منصف ہیں، آپ انصاف کرنے کیلئے بیٹھے ہیں یا لوگوں کو دعا دینے، تعویز دینے کیلئے نہیں بیٹھے، اب وقت آگیا ہے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کریں، مخصوص ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کیاجائے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے جتھے آئین کی خلاف ورزی نہیں ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں جنہوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، پارلیمنٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کا جائزہ لے، آئین کے مطابق جو کارروائی درج ہے اس پر عمل ہونا چاہیے، آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے جب کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو 4 لاکھ زیرالتوا کیسز کا جائزہ لے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں