میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حلیم عادل شیخ کے گھر اینٹی انکروچمنٹ فورس کا چھاپہ

حلیم عادل شیخ کے گھر اینٹی انکروچمنٹ فورس کا چھاپہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے گھراینٹی انکروچمنٹ فورس نے چھاپہ مارااورایک ملازم کو حراست میں لے لیاہے۔حکام اینٹی انکروچمنٹ کے مطابق حلیم عادل پر اینٹی انکروچمنٹ زون 1 تھانے میں بھی مقدمہ درج ہے، جس میں انہوں نے ضمانت نہیں کرائی۔حکام نے بتایاکہ حلیم عادل شیخ کے ایک ملازم کو حراست میں لیا ہے، گھریلو ملازم نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے ہیں، حراست میں لیے گئے شخص کا نام علی ہے۔اس حوالے سے اینٹی انکروچمنٹ کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے پہنچنے سے قبل حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے تھے۔اینٹی انکروچمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولید بلوچ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ولید بلوچ نے کہا کہ ملازم کو حلیم عادل کے گھر سے حراست میں لیا گیا ملازم گلشن معمار تھانے میں درج مقدمے میں نامزد ہے، ملازم علی کو نفری کے ساتھ گلشن معمار تھانے بھیج دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں