میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا پیر سے لاک ڈائون ختم کرنے کااعلان

حکومت کا پیر سے لاک ڈائون ختم کرنے کااعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

این سی اوسی نے عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام بین الالصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا جس کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی،ریلوے میں 70 فیصد سواریوں کے ساتھ آپریشنز کو جاری رکھا جاسکے گا، تمام کاروباری مراکز 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے خصوصی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیو لنک شریکج ہوئے ۔اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔این سی او سی کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز خصوصا شہریوں کے تعاون کو سراہا گیا۔اجلاس میں تمام بین الالصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے کھولنے کا فیصلہ۔ این سی اوسی کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔ این سی اوسی کے مطابق ریلوے میں 70 فیصد سواریوں کے ساتھ آپریشنز کو جاری رکھا جاسکے گا، تمام کاروباری مراکز 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔این سی او سی کے مطابق 17 مئی سے تمام دفاتر میں50 فیصد سٹاف کے ساتھ روٹین ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کیا جاسکے گا، این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ جائزہ اجلاس 19 مئی کو منعقد ہوگا۔این سی او سی نے ایس او پیز عمل درآمد کی مسلسل نگرانی پر زور دیا ۔این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں عوام سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی جبکہ این سی او سی کی شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے لیے جانے سے پہلے 1166 پر پہلے رجسٹریشن کروانے کی بھی اپیل کی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں