عیدالفطر،لاک ڈائون کے باعث لوگ گھروں تک محدودرہے
شیئر کریں
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیدالفطر مذہبی جو ش وجذبے کے ساتھ منائی گئی ۔ جمعرات کو نماز عید کے بڑے اجتماعات شہر کی عید گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں میں منعقد ہوئے ۔ نماز عید کے موقع پر کورونا وبا کے خاتمے ، ملک کی ترقی و استحکام ، حفاظت سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا ۔ نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر بیشتر مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا ۔ تاہم کئی علاقوں میں لوگوں نے ماسک کا استعمال اور سماجی دوری اختیار نہیں کی ۔ عیدنماز کی ادائیگی کے بعد لاک ڈاون کے سبب شہریوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں کی طرف چلی گئی ۔بیشتر افراد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ عید کے تینوں ایام کا اہتمام ہر شخص نے اپنے انداز میں کیا ۔عید پر لاک ڈائون کے سبب روایتی گہماگمی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں پر آرام کرتے رہے اور سناٹے کاراج زیادہ رہا۔