میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف کافاروق ستارسے رابطہ

شہبازشریف کافاروق ستارسے رابطہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) پی ڈی ایم کی ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے شہباز شریف سرگرم ہو گئے، عید کے پہلے روز مہاجر سیاست سے گہری دلچسپی رکھنے والے رہنما فاروق ستار سے رابطہ کر لیا، دونوں رہنماؤں کے مابین کراچی کی سیاست و دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور اے این پی کی بے وفائی کے بعد پی ڈی ایم نے دونوں جماعتوں سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کرنے اور دوسری جماعتوں کو اتحاد میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں13 مئی کو شہباز شریف کی جانب سے سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ٹیلیفونک رابطے کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے پر مسرت موقع پر ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے مابین سیاسی صورتحال پر بھی اہم گفتگو ہوئی ہے جس کے تحت یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عید کے بعد ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں فاروق ستار کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔شہباز شریف کا فاروق ستار سے رابطہ سیاسی حلقوں میں بھی اہم تصور کیا جا رہا ہے جس نے پی ڈی ایم اتحاد سے ناخوش جماعتوں کونئی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں