میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال، کراچی ، حیدرآباد اور اندرون سندھ سے متعلقہ عوامی مسائل ، ترقیاتی منصوبوں اور پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعہ کو ملاقات کر نے والوں میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور ممبران قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، صلاح الدین، عثمان قادری اور صابر حسین قائم خانی شامل تھے ۔وفد نے کورونا وائرس کی صورتحال کی روک تھام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں وزیرِ اعظم پاکستان کے ویڑن اور اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کورونا کی روک تھام اور ریلیف کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے اور اس سلسلے میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔وفد نے کراچی کی ترقیاتی ضروریات، لوکل گورنمنٹ کو بااختیار اور موثر بنانے کی ضرورت اور دیگر معاملات سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سندھ کے عوام کے مسائل کونظر انداز کیا جاتا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر وترقی سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کراچی کی عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔ کورونا کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح غریب عوام کی سہولت اور انکو آسانیاں فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ماضی میں عام آدمی کی بجائے اشرافیہ اور ایک مخصوص طبقے کو مدنظر رکھ کر پالیسی سازی کی جاتی رہی ہے ۔ وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ترجیح سندھ کے عوام ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں