میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعات کی سطح پر آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے ،شفقت محمود

جامعات کی سطح پر آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے ،شفقت محمود

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جامعات کی سطح پر آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے ،پہلے مشکلات پیش آئیں اب آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے ،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس اور ملاقاتوں کے لیے ایک ادارہ بنایا اور ہم نے تمام فیصلے تمام صوبے اور اکائیوں کے ساتھ مل کرکیے ہیں۔جمعہ کو وزیر اعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات کی طرح تعلیم میں بھی بہت چیلنجز تھے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے ہمیں دو پلان دئیے ۔انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ کی صحت کا خیال ہمارا اولین فرض ہے جبکہ دوسرا یہ کہ ہمیں کوئی طریقہ اپنانا چاہیے کہ تعلیم کا عمل جاری رکھ سکیں، ساتھ ہی ان کے مطابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ کوشش کریں کہ پورے ملک میں تعلیم کے شعبے میں اقدامات یکسانیت کے ساتھ کریں۔شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس اور ملاقاتوں کے لیے ایک ادارہ بنایا اور ہم نے تمام فیصلے تمام صوبے اور اکائیوں کے ساتھ مل کرکیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلا یہ فیصلہ کیا کہ تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے تو پہلے 31 مئی تک کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس میں 6 ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بند کردیے ۔انہوںنے کہاکہ دوسرا فیصلہ جو بہت مشکل تھا وہ یہ تھا کہ امتحانات اگر ناممکن ہیں تو بچوں کو اگلی کلاس میں کس طرح بھیجا جائے ، اس میں ہم نے پاکستان کے 29 بورڈ سے مشاورت کے بعد ایک فارمولا دیا اور نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ کو مختلف طریقوں سے پروموٹ کردیا۔انہوں نے کہا کہ نویں اور گیارہویں کے طلبہ اگلے سال دسویں اور بارہویں کا امتحان دیں گے اور یہ گزشتہ سال پر بھی لاگو ہوگا جبکہ دسویں اور 12ویں کہ امتحانات ممکن نہیں تو ان کی پروموشین نویں اور گیارہویں کی بنیاد پر ہوں گے اور اس میں 3 فیصد اضافی نمبر دیں گے ۔شفقت محمود نے کہا کہ ہم سوچ رہے کہ ستمبر یا نومبر کے درمیان میں اخصوصی امتحانات کا انعقاد کریں جس میں وہ لوگ امتحانات دے سکیں جو اس کیٹیگری میں نہیں آتے ، تاہم ہم نے تمام فیصلے مشاورت اور سارے بورڈ کے ساتھ کیے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ہم نے ایک ٹیلی اسکول شروع کیا ہے جبکہ ابھی ہم ریڈیو کے ذریعے تعلیمی اسباق شروع کرنے جارہے ہیں۔بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جامعات کی سطح پر ہمیں ابتدائی طور پر کچھ مشکلات آئیں تاہم آن لائن تعلیم کا یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں