میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی بینک اکائونٹس کیس ، خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

جعلی بینک اکائونٹس کیس ، خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

جعلی بینک اکائونٹس کیس کے ملزم خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی صورتِ حال کے پیش نظر 78 سالہ مریض کو اسپتال میں رکھنا مناسب نہیں۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ خواجہ انور مجید دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، امریکا یا برطانیہ علاج ممکن ہے ، کراچی کے اسپتال سے میڈیکل رپورٹ حاصل کر کے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ انور مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں