میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ کپ سکواڈ میں آصف علی اور محمد عامر کی شمولیت کا فیصلہ

ورلڈ کپ سکواڈ میں آصف علی اور محمد عامر کی شمولیت کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ۔ سلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 27 سال کے آصف علی نے ساتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں 36گیندوں پر 51اور برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں 43 گیندوں پر 52رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی سیٹ کنفرم کروالی ہے ۔دوسری جانب اس سال 13 اپریل کو اپنی 27ویں سالگرہ منانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر جو چیچک کے باعث ان دنوں قومی ٹیم سے علیحدہ کر دیے گئے ہیں لندن میں زیر علاج ہیں۔ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی آشیر باد اور انگلینڈ کے خلاف بولرز کی ناقص پرفارمنس نے ان کا راستہ صاف کر دیا ہے ۔ 51ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 32.85 کی اوسط سے 60 وکٹیں لینے والے محمد عامر جو آخری 14 بین الاقوامی میچوں میں محض پانچ وکٹیں ہی لے سکے تھے ، انگلینڈ کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز یا ورلڈ کپ ورام اپ میچز میں کھیلے بنا ہی براہ راست میگا ایونٹ میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے شریک ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے ، البتہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل تک ٹیموں کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ٹیم میں رد و بدل کرسکتے ہیں جب کہ 23 مئی کے بعد ٹورنامنٹ کمیٹی اسکواڈ میں میڈیکل یا کسی اور بنیاد پر اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں