میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے 14پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پٹرول 4.53روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 289.41روپے سے بڑھ کر293.94 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282.24روپے سے بڑھ کر 290.38روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں