میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تندور مالکان نے لوٹ مار کا بازارگرم کردیا، پچیس روپے کی روٹی 30 میں فروخت

تندور مالکان نے لوٹ مار کا بازارگرم کردیا، پچیس روپے کی روٹی 30 میں فروخت

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں فلور ملز کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہریوں کوریلیف نہ مل سکا ۔۔ عوام کو نہ آٹا سستا مل رہاہے نہ تندور پرروٹی کے ریٹ کم ہوئے ہیں۔ عید کے تین دنوں میں تندور مالکان نے پچیس روپے بکنے والی روٹی تیس روپے کی فروخت کی ۔کراچی میں مہنگائی مافیا نے عوام کوسستے آٹے کے ثمرات سے محروم کردیا۔۔ فلور ملز نے آٹے کی قیمت توکم کردی مگر عوام کیلئے بازارمیں نرخ کم نہ ہوسکے ۔ ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمت ایک سو پانچ تک گرجانے کیباوجود صارفین کو آٹابدستور ایک سوچالیس سے ایک سوساٹھ روپے تک مل رہاہے ۔۔ خوردہ فروشوں کی من مانی سے پریشان عوام حکومت کودہائی دے رہے ہیں ہولسیل مارکیٹ دکانداروں نے واضح کیا کہ اسوقت شہر میں نا آٹے کا کوئی بحران ہے نا کمی ہے فلور ملز سے آٹا وافر مقدار میں ایک ہی قیمت پر دستیاب ہے ۔پنجاب میں روٹی سولہ روپے کی ہونے کے اعلان کے بعد کراچی کے شہریوں نے بھی منافع خوروں کیخلاف کارروائی اور روٹی سستی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں