میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمائما نے برطانیہ میں سابق شوہرعمران خان کے پوسٹر والے ٹرک کی تصویر شیئرکردی

جمائما نے برطانیہ میں سابق شوہرعمران خان کے پوسٹر والے ٹرک کی تصویر شیئرکردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانوی اسکرین رائٹر اور فلم پروڈیوسر جمائما خان نے برطانیہ کی ہائی وے پر جاتے ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی جس پر ان کے سابق شوہر عمران خان کا پوسٹر آویزاں تھا۔جمائما، جو برطانوی ہائی وے پر سفر کر رہی تھی، انہوں نے اپنی گاڑی سے آگے کچھ فاصلے پر ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی جس کے پیچھے عمران خان کا بڑا سا پوسٹر لگا ہوا تھا۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے یہ دو تصاویر ہفتے کے روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں جو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئیں۔جمائما نے کیپشن میں بتایا کہ یہ ٹرک انہیں برطانیہ کی ہائی وے پر نظر آیا، ساتھ ہی انہوں نے قہقہے والا ایموجی اور پاکستانی پرچم بنایا۔پی ٹی آئی چیئرمین کے پوسٹر پر سورۃفاتحہ کی آیت بھی درج تھی جسے عمران خان اکثر اپنی عوامی تقریروں سے پہلے پڑھتے ہیں۔جمائما کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرتے ہی ٹوئٹر صارفین نے بھی عمران خان کی مختلف ممالک میں ٹرکوں اور گاڑیوں پر آویزاں تصاویر شیئر کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں