میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیازی صاحب ہمت ہے توجاتی امراء کو گرا کر دکھائو،مسلم لیگ (ن)

نیازی صاحب ہمت ہے توجاتی امراء کو گرا کر دکھائو،مسلم لیگ (ن)

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں مارا کرتے، ہمت ہے توجاتی امراء کو گرا کر دکھائو،ظالم و جابر کا اب ہاتھ نہیں روکیں گے بلکہ توڑ دیں گے، رائے ونڈ کی اراضی 92 سے شریف خاندان کی ملکیت ہے اس کے تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے گئے،غنڈے بدمعاش ٹولے نے تین ماہ سے بورڈ آف ریونیو اور رائے ونڈ میں جاتی امراء پر فوکس کیا ہوا ہے ،یہ چاہتے ہیں کہ رات کے اندھیرے میں شریف برادران کے رائے ونڈ کے گھر کو گرایا جائے ،عمران خان میں ہمت یا جرات ہے تو جاتی امراء کا گھر گرا کر دکھائے ،بورڈ آف ریونیو میں ریکارڈ کو تبدیل کروایا گیا ، عدالت نے گھر گرانے کا راستہ روکدیا وگرنہ انہوںنے رات کو پورا پروگرام بنالیاگیاتھا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین سال پہلے نااہل چور کرپٹ گھٹیا غنڈے اوربدمعاش ملک پر مسلط ہوئے، تین سال میں ہر وہ حرکت ہوئی جو گھٹیا کھلنڈرے کرتے ہیں، تین سال پہلے سلیکٹڈ وزیر اعظم مسلط کیاگیا، وزیر اعظم نالائق جھوٹا تو تھا لیکن اتنا نیچ ہے اس کا اندازہ نہیں تھا۔جس طرح پریذائیڈنگ آفیسر کو یر غمال بنایا گیا اسی طرح تین ماہ سے حکومت نے سازش کر کے بورڈ آف ریونیو کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،اے سی ڈی سی سمیت پنجاب کی مشینری کو یرغمال بنایا گیا تاکہ شریف خاندان کے گھر کے انتقال میں ردوبدل کیاجائے ،شریف خاندان کے گھر پر پوری مشینری لگادی ، غنڈوں بدمعاشوں نے پوری مشینری استعمال کی لیکن محکمہ لینڈ ریونیو نے انکار کیا کہ شریف خاندان کا گھر ریاست کی زمین پر بنایا گیا ہے ،یہ چاہتے تھے رات کے اندھیرے میں رائے ونڈ کے گھر کو گرایاجائے، اس حکومت میں لوگوں کے گھر رات کے اندھیرے میں تباہ کئے جاتے ہیں ،ہمت یا جرات ہے تو عمران خان جاتی امرا ء کا گھر گرا کر دکھائے ۔ا نہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر براڈ شیٹ میں دن دیہاڑے کمیشن کھاتے پکڑے گئے تو انہیں پنجاب میں لگا دیاگیا، افسران نے انکار کر دیا کہ شریف فیملی کے گھر کے کاغذات میں ردوبدل نہیں ہو سکتی، آج شہزاد اکبر نے پٹواریوں کو یرغمال بنایاہواہے ، رائے ونڈ کی اراضی 92 سے شریف خاندان کی ملکیت ہے اس کے تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے گئے،پرویز مشرف دور میں بھی شریف خاندان کے گھر پر کسی نے حملہ نہیں کیا، بغض نوازشریف شہبازشریف میں عمران خان نیچ گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، کوئی شرم کریں کوئی حیا کریں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں