میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت پرپابندی ،ٹی ایل پی کے اراکین اسمبلی روپوش،موبائل فون بند

جماعت پرپابندی ،ٹی ایل پی کے اراکین اسمبلی روپوش،موبائل فون بند

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:شعیب مختار) گرفتاریوں کا خوف تحریک لبیک پاکستان کے اراکین اسمبلی کی روپوشی کا باعث بن گیا، شہر قائد میں موجود تمام تر اراکین اسمبلی نے جماعت کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اپنے موبائل نمبرز بند کر دیے، بلدیہ ٹاؤن کی الیکشن مہم پر بھی پانی پھر گیاتحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان نے محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین سندھ اسمبلی جن میں محمد قاسم،محمد یونس سومرواور ثروت فاطمہ شامل ہیں نے گرفتاریوں کے خوف سے اپنے زیر استعمال رابطوں کے تمام نمبرز بند کر دیے ہیں، جبکہ تمام تر رہنما گزشتہ روز سے پارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر این اے 249 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹی ایل پی کی انتخابی مہم بھی غیر معینہ مدت تک روک دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مولانا عباس قادری،غلام غوث بغدادی اور زین العابدین کو حراست میں لینے کے نوٹیفکیشن کے بعد کراچی میں موجود پارٹی کے سرگرم کارکنان و ذمہ داران نے بھی روپوش ہونا شروع کر دیا ہے جس کے تحت پارٹی قیادت حالیہ دنوں تشویش میں مبتلا دکھائی دیتی ہے، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی 79ویں کالعدم جماعت بن چکی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں