میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدارتی نظام کے قائل نہیں، ان کو کرنے دیں، ہم روکیں گے ، آصف زرداری

صدارتی نظام کے قائل نہیں، ان کو کرنے دیں، ہم روکیں گے ، آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں، ان کو کرنے دیں، ہم روکیں گے ۔صحافی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں، اس پر آصف زرداری نے جواب دیا اس طرح بھی ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ لوگ پاکستان میںنیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں ۔ ایک اور صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ صورتحال کس طرف جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، اس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوںصورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے ۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے تیسری قوت کی بات کی لوگوں کو سمجھ نہیں آئی، اس پر آصف علی زرداری نے خوشگوار موڈ میں جواب دیا تجھ کو تو آئی نہ سمجھ۔ ایک سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم تو صدارتی نظام کے قائل نہیں ان کو کوشش کرنے دیں ہم روکیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں