ایران، اسرائیل کو حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں 500 افراد گرفتار
جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
ایران میں سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کو حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں 500 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایرانی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کو معلومات فراہم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان نے احتجاج کرنے والے شہریوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے دشمن ممالک کو بھیجی۔
قبل ازیں ایرانی میڈیا نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی تھی۔
20 افراد کو فوجی اور سیکیورٹی اثاثوں کے مقام کی تفصیلات اسرائیل کو بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


