میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طاہر عرف بوبی نے عزیزآباد میں گٹکا ماوا کا جال بچھا دیا

طاہر عرف بوبی نے عزیزآباد میں گٹکا ماوا کا جال بچھا دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

کارندوں کے ذریعے کارخانے سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت جاری
بیٹر کامل کے ذریعے مبینہ لاکھوں روپے ہفتہ لے کر ایس ایچ او شاہد تاج کا کارروائی سے گریز، علاقہ مکین

(رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل’ تھانہ عزیزآباد کا کریمنل ریکارڈ یافتہ طاہر عرف بوبی نے علاقے میں گٹکا ماوا کا جال بچھا دیا، آصف نیاپو، نعمان بندانی، سلمان لڈو، نعیم فرکی اور دیگر کے ذریعے ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کارخانے سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گٹکا ماوا علاقے میں سپلائی اور فروخت جاری، بیٹر کامل کے ذریعے مبینہ لاکھوں روپے ہفتہ لے کر ایس ایچ او شاہد تاج کا کارروائی سے گریز، علاقہ مکین۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گینگ آف عزیزآباد کا اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر طاہر عرف بوبی ولد محمد اقبال رہائش فلیٹ نمبر1، پلاٹ 95 محلہ میمن کالونی فیڈرل بی ایریا وسطی کراچی، جس پر تھانہ عزیزآباد میں 2020 اور 2025 میں گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کرنے کے جرم میں ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہیں اس نے علاقے میں اپنے پنجے مکمل گاڑھ لیے ہیں، علاقہ ذرائع کے مطابق طاہر عرف بوبی نے اپنے کارخانے میں جو کہ اوکھائی مسجد والی گلی میں یا اسکی والدہ کے گھر پر بتایا جاتا ہے وہاں سے روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار کیقریب گٹکا ماوا کے پیکٹ تیار کرکے علاقہ عزیزآباد میں اپنے درجن سے زائد کیبنوں پر سپلائی اور فروخت کروا رہا ہے، سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کیبن حسین آباد صفحہ مسجد کے سامنے، کراچی حلیم کے سامنے، کتیانہ ہسپتال کے برابر میں، یونائیٹڈ بیکری کے پاس، اوکھائی مسجد کے پاس، صدیق آباد، باٹوا ٹاؤن اور دیگر جگہ پر قائم ہیں جہاں یہ اپنے کارندے جن میں آصف نیاپو، نعمان بندانی، سلمان لڈو، نعیم فرکی، جنید اور دیگر کے ذریعے روزانہ سپلائی اور فروخت کروا رہا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی علاقہ عزیزآباد میں اپنے کارخانے سے تیار کردہ زہر نما گٹکا ماوا علاقہ عزیزآباد میں سپلائی و فروخت کرنے کی مد میں مبینہ ہفتہ ایس ایچ او شاہد تاج کو اسکے خاص بیٹر کامل کے ہاتھوں تین لاکھ روپے دیتا ہے جس وجہ سے ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج گٹکا ماوا اول نمبر ڈیلر طاہر عرف بوبی اور اس کے کارخانے کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا، علاقہ مکین کا سندھ رینجرز، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل سے مطالبہ کیا ہے کہ عزیزآباد اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کارخانے پر چھاپہ مار کر اسکے زہر نما گٹکا ماوا کارخانے کو ختم کیا جائے اور منشیات و گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں