میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نون لیگ پی پی میں اختلافات ختم کرنے پر مذاکرات بے نتیجہ

نون لیگ پی پی میں اختلافات ختم کرنے پر مذاکرات بے نتیجہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

پنجاب میں پاورشیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے، اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا

آئندہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات ختم کرنے پر گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں کوئی بڑا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ تاہم پنجاب میں پاور شیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے ہو گئے، جس کے تحت اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے مزید اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں پارٹیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم، راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتفضی اور علی حیدر گیلانی نے کی جب کہ مسلم لیگ (ن) لیگ کی کمیٹی میں اسحٰق ڈار، سعد رفیق، احمد یار خان، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے ۔اجلاس میں طے ہوا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی۔مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات دور کرنے کے لیے متعدد اجلاس ہوچکے ہیں۔تاہم، 10 مارچ 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے بلاول کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں